پاکستان کی ایران کو آزاد تجارتی معاہدے کی پیشکش،دونوں ممالک کا پانچ سال میں دوطرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 27 اگست 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) پاکستان اور ایران نے آئندہ پانچ سال کے عرصے میں دوطرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان نے ایران کو آزاد تجارتی معاہدے کی پیشکش بھی کردی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاک ایران دو روزہ تجارتی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں،مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں نے تجارتی ٹیرف لائن کی فہرست میں اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، ایران پر عالمی پابندیاں اٹھانے کے بعد پاکستان نے ایران کو آزاد تجارت معاہدے کی پیشکش کردی ایران سے اس وقت 309 اشیاء کی درآمد جبکہ پاکستان سے ایران کو 309 اشیاء برآمد کی جارہی ہیں ایران کے دو رکنی وفد میں ڈی جی تجارت اور ڈی جی فارن مشن موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :