عمران خان کی دھرنے کی دھمکیوں سے کوئی فرق پڑیگا نہ حکومت کسی سے بلیک میل ہوگی ، خواجہ آصف،عمران خان سے حکومت کی کامیابیاں برداشت نہیں ہورہیں،اخلاقیات کادرس دینے والے شوکت خانم ہسپتال کے عطیات سے بیرون ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں،عمران خان اضطرابی کیفیت کے باعث جھنجھلاہٹ کاشکارہیں ،بھارت نے اوفاسمجھوتے سے انحراف کیا،جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دی گے، انٹرویو

بدھ 26 اگست 2015 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان کی دھرنے کی دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑیگااورنہ حکومت کسی سے بلیک میل ہوگی ،عمران خان سے حکومت کی کامیابیاں برداشت نہیں ہورہیں،اخلاقیات کادرس دینے والے شوکت خانم ہسپتال کے عطیات سے بیرون ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں ،عمران خان اضطرابی کیفیت کے باعث جھنجھلاہٹ کاشکارہیں ،بھارت نے اوفاسمجھوتے سے انحراف کیا،جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دی گے ۔

سرکاری ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان سے حکومت کی کامیابیاں برداشت نہیں ہورہی ہیں ،ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت دوسری اہم کامیابیاں حاصل کررہے ہیں ،موٴثرپالیسیوں کے باعث ملکی مسائل پربتدریج قابوپایاجارہاہے ،اورعمران خان اضطرابی کیفیت کے باعث جھنجھلاہٹ کاشکارہیں ،ان کی دھرنے کی دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا،حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان شوکت خانم ہسپتال کیلئے ملنے والے عطیات اورزکوة سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی جارہی ہے اورعمران خان دوسروں کواخلاقیات کادرس دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی باتیں درست نہیں تھیں لیکن پیپلزپارٹی نے ان کے بیان کی وضاحت کی ہے ۔الطاف حسین لندن میں بیٹھ کرغلط زبان استعمال کررہے ہیں ،خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت نے اوفاسمجھوتے سے انحراف کیا،پاک بھارت مذاکرات میں کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پربات چیت ہوناتھی ،بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دیئے جائیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاک بھارت سرحدپرکشیدگی کے باوجودہم تحمل کامظاہرہ کررہے ہیں ،مودی گجراتی ذہنیت سے باہرنہیں نکل پارہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن میں کامیابیاں مل رہی ہیں ،کراچی کے عوام نے آپریشن کی وجہ سے سکھ کاسانس لیاہے ،سیاسی مسائل کے باوجودآپریشن کامیابی سے جاری ہے ،امن کے قیام تک جاری رہے گا۔تاریخ میں پہلی بارسول اورعسکری قیادت میں مثالی ہم آہنگی ہے