بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کی بیماری کے باعث 26اگست کو بیان ریکارڈ کروانے سے معذرت ، امریکی صحافی نے سفارت خانے کے ذریعے عدالت کو تحریر طور پر اطلاع دی کہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث بیان ریکارڈ نہیں کروا سکتے لہٰذا ان کے وڈیو لنک بیان کی ریکارڈنگ کو 1یا 2ستمبر تک ملتوی کیا جائے

بدھ 26 اگست 2015 09:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے بیماری کی وجہ سے 26اگست کو بیان ریکارڈ کروانے سے معذرت کر لی امریکی صحافی نے سفارت خانے کے ذریعے عدالت کو تحریر طور پر اطلاع دی کہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث بیان ریکارڈ نہیں کروا سکتے لہٰذا ان کے وڈیو لنک بیان کی ریکارڈنگ کو 1یا 2ستمبر تک ملتوی کیا جائے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی صحافی مارک سیگل کی جانب سے بیان ریکارڈ کروانے پر رضامندی کے اظہار کے بعدگزشتہ سماعت پرکمشنر راولپنڈی کوہدائیت کی تھی کہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کرنے کے لئے انتظامات مکمل کر کے عدالت میں رپورٹ کریں قبل یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن بے نظیر بھٹو 27دسمبر 2007 کو لیاقت باغ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جا رہی تھیں کہ خود کش دھماکہ ہو گیا جس میں بے نظیر بھٹو سمیت پارٹی کے23کارکن شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :