چینی نائب وزیراعظم کا پاکستان میں چینی منصوبوں کی نگرانی کیلئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے پر رضا مندی کا اظہار،کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کیطرف سے پیش کی گئی،مجوزہ کمیٹی میں چین کے مالیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام شامل ہونگے،پاکستان میں چینی تعاون پر مبنی منصوبوں کی نگرانی خود کرونگا ،چینی نائب وزیراعظم ،چین کے تعاون پر مبنی منصوبوں کو دن رات محنت کر کے مکمل کرینگے،شہبازشریف ،پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ اسے شہبازشریف جیسا انتھک او رمحنتی لیڈر میسر ہے،ژانگ ہاؤلی ،پنجاب میں چینی منصوبوں پر پیشرفت کو سراہا ، چینی قیادت نے تاریخی اقتصادی پیکیج کے ذریعے پاکستان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے،پاکستانی قیادت او رعوام اس پر پورا اتریں گے،چین کے صدر کے حالیہ دورہ اسلام آباد نے پاک چین دوستی کو نئی رفعتوں سے آشنا کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی چینی نائب وزیراعظم سے گفتگو،وزیراعلیٰ کی ایگزم بینک کے صدر سے ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالی چینی کمپنیو ں کیلئے وسائل کی جلد فراہمی پر اتفاق رائے ،وزیراعلیٰ سے شین ڈونگ صوبے کے نائب گورنرکی ملاقات،شین ڈونگ کو پنجاب کیساتھ جڑواں صوبہ قرار دینے کی پیشکش
بدھ 26 اگست 2015 09:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ ہاؤلی (Mr.Zhang Gaoli)نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے پر رضا مندی کا اظہارکیا ہے-اس امر کا اظہار انہوں نے آج بیجنگ کے گریٹ ہال میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا- وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال ، چین میں پاکستان کے سفیر مسعودخالد، وزیراعظم کے خصوصی نمائندے ظفر محمود ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان بھی ا س موقع پر موجود تھے- اعلیٰ سطح کی اس کمیٹی کو تشکیل دینے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے پیش کی گئی تھی-چین کے نائب وزیراعظم ژانگ ہاؤلی نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان میں چینی تعاون پر مبنی منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا اورمجوزہ کمیٹی میں چین کے مختلف مالیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام شامل ہوں گے-انہوں نے کہاکہ دنیا کے کئی ممالک میں چینی تعاون سے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ چین کے کثیر الجہت تعاون کی دوسری مثال موجود نہیں-چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت چین پاکستا ن میں توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر ، صحت اور دیگر شعبوں میں وسیع تعاون کررہاہے - انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی شاہراہ کی تکمیل سے صرف چین سے ہی نہیں بلکہ دنیا کے 60دوسرے ملکوں سے بھی پاکستان کا اقتصادی ، تجارتی اور معاشی رابطہ ممکن ہو سکے گا-ژانگ ہاؤلی نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی حکومت پاکستان کے عوام کے لئے بہت اچھے کام کرر ہی ہے او رہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں-چینی نائب وزیراعظم نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ اسے شہبازشریف جیسا انتھک او رمحنتی لیڈر میسر ہے-انہوں نے پنجاب میں چینی تعاون پر مبنی منصوبوں پر پیشرفت کو سراہا- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی نائب وزیراعظم ژانگ ہاؤلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چینی قیادت نے تاریخی اقتصادی پیکیج کے ذریعے پاکستان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے،پاکستان کی قیادت او رعوام اس پر پورا اتریں گے-انہوں نے کہاکہ ہم چین کے تعاون پر مبنی منصوبوں کو دن رات محنت کر کے مکمل کریں گے -وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ چین کے صدر کے حالیہ دورہ اسلام آباد نے پاک چین دوستی کو نئی رفعتوں سے آشنا کیا ہے-چینی نائب وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ملاقات کا طے شدہ دورانیہ آدھا گھنٹہ تھا لیکن یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج بیجنگ میں چین کے ایگزم بینک کے صدر لی روگو(Mr.Li Ruogu)سے ملاقات کی،جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی سرمایہ کار کمپنیو ں کیلئے وسائل کی جلد فراہمی پر اتفاق کیا گیا- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دی جائے گی-چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں کے معیار،شفافیت اور تیزرفتاری سے تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ساہیوال میں چین کے تعاون سے لگنے والے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر تیزی سے عملدر آمد کیا جارہا ہے جبکہ دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور میں منصوبوں پر پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 26 اگست 2015 کی مزید خبریں
-
تمام توجہ انٹرنیشنل کی بجائے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ پر مرکوز ہے ، محمد عامر ،میں نے انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے کیونکہ انجری کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ آرام کرنا پڑا، انٹرویو، ... مزید
-
فٹبال ورلڈ کپ 2022کا میزبان قطر پہلی بار ٹی 20پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کیلئے پرعزم ،عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی منافع بخش اور پرکشش مارکیٹ قدم رکھنے کیلئے کی تیاریاں جاری ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر اراکین ... مزید
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوگیا،نئے صدر خالد سجاد کھوکھر عہدے کا چارج سنبھالتے ہی رسمی کارروائی پوری کردیں گے،پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ ... مزید
-
سٹیٹ بینک کی غفلت،ملکی معیشت کو280ارب روپے کانقصان،گزشتہ تین دن میں روپے کی قدرمسلسل کمی ،ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ،روپے کی قدرمیں کمی اوراسٹیٹ بینک کی خاموشی وزیرخزانہ کی ملی بھگت کانتیجہ ... مزید
-
30 لاکھ کا ہیروں کا سیٹ بر آمد نہ کر وانے اور چوروں کو چھڑوانے پر اداکارہ بابر ہ شریف کا گلبر گ پولیس کے خلاف احتجاج
-
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے لیبارٹری انچارج، ساتھیوں کی لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی، لڑکی بھی لیبارٹری میں کام سیکھتی تھی۔ویڈیوبناکر بلیک میل کیا گیا اور ویڈیو انٹر نیٹ پر چڑھانے کی دھمکی۔ ... مزید
-
چھوٹے بھائی نے بڑے کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرانے کے لئے سیشن عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،قصور واقعہ کے بعد تھانوں اور عدالتوں میں زیادتی کے حوالے سے اندراج مقدمات کی درخواستوں میں تیزی آ گئی
-
جب وزیر نہیں ہو تو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کیوں ؟،یہ کرپشن نہیں ہے تو اور کیا ہے،صحافی کے سوال دانیال عزیز کی آئیں بائیں شاہیں
-
امریکی شہری نے 776 سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کیلئے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو خط لکھ دیا
-
پی آئی اے کی اسلام آباد اسٹیشن کی 2 ائیر ہوسٹس کا 3 افسران پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام
-
راولپنڈی میں ڈینگی کی وجہ ترکی کمپنی ہے ، شیخ رشید احمد ،میٹروبس منصوبہ کے باوجود راولپنڈی کے لوگ ووٹ شیخ رشید کو ہی دیں گے ،صحافیوں سے گفتگو
-
”مبارک ہو‘ ضمانت ہو گئی “،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے تین ملزمان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ،پولیس اہلکار ملزمان کی ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کو اصل سمجھ بیٹھی
-
پیرس،نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2افرادہلاک،3شدیدزخمی
-
بھارت میں مسلم آبادی میں اضافہ،ہندوؤں کی آبادی میں کمی ریکارڈ، سال 2011 ء کی مذہبی آبادی کی مردم شماری رپورٹ ، 2050 ء تک ہندوستان میں مسلم آبادی دوسرے نمبرپر آجائے گی
-
ترکی میں سیاسی جمود، آوٴلو کو عبوری حکومت سازی کی ذمہ داری
-
اسرائیل کے لیے جاسوسی، فلسطینی کو سزائے موت کا حکم
-
شمالی وجنوبی کوریا کے درمیان سرحد پر فوجی کشیدگی کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا
-
افغانستان‘ جھڑپیں اور آتشزدگی ، گیارہ عام شہری اور 41 طالبان ہلاک‘ متعدد افراد زخمی
-
رکن ممالک ایرانی جوہری معاہدے پر کام آگے بڑھانے کیلئے مزید رقم فراہم کرینگے‘ آئی اے ای اے
-
بھا رت میں موت تک روزے رکھنے کا قانونی حق دینے کیلئے جین مت کے پیرو ں کا رو ں کا احتجاجی مظاہرہ
-
آرمی چیف نے کراچی میں دہشت گردوں کے کیسز جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی، کراچی کو دہشت گردی سے پاک ،پرامن بنانے کیلئے دہشت گردوں ،جرائم پیشہ مافیاز ،بدعنوان عناصر اور ... مزید
-
الیکشن کمیشن ایک خودمختار اور آئینی ادارہ ہے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں،الیکشن کمیشن کا عمران خان کے خط کا جواب ،الیکشن کمیشن کا جوابی خط شرمناک اور قوم سے مذاق کے مترادف ہے،عمران خان ، تمام ... مزید
-
عمران خان استعفیٰ اور شرم کرو کے رجسٹر ڈ بند کریں جمہوریت کے دشمن نہ بنیں،دانیال عزیز ،جوڈیشل کمیشن کے بعد پھر سے خان کی بے تابی سے ڈرتے ہم بھی نہیں، اگلے قدم ہم نے اٹھائے تو بات آگے جا نکلے گی،الیکشن ... مزید
-
پاکستان ،قازقستان کا تجارت، توانائی ،بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق،بھارت سمیت تمام ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان ،قازقستان افغانستا ن کو پر امن ،مستحکم ... مزید
-
اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب، خیبرپختونخواہ سے پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں، تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کی گئی ،دہشتگردوں کا مقابلہ ہر صورت میں ... مزید
-
ضلع کرک میں10ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے، ضلع کے ڈی پی او اور ڈی سی او سرپرستی کر رہے ہیں،شاہد خاقان عباسی کا انکشاف ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نوٹس میں معاملہ لایا گیا لیکن انہوں نے کوئی بھی کارروائی ... مزید
-
چینی نائب وزیراعظم کا پاکستان میں چینی منصوبوں کی نگرانی کیلئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے پر رضا مندی کا اظہار،کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کیطرف سے پیش کی گئی،مجوزہ ... مزید
-
قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اور کنزرویشن بل 2015ء کی منظوری دے دی، فاٹا کے ذمے 51 ارب اور آزاد کشمیر پر 49 ارب واجب الادا ہیں ، سیپکو کے اندر ایک ماہ میں سوا ایک ارب کی بجلی چوری ... مزید
-
جنوبی وزیرستان،چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،3 اہلکار شہید،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ،حملہ آور فرار ہوگئے،شوال میں دشوار ترین علاقے میں فضائی کارروائی ،متعدد دہشت گرد ہلاک ،گولہ بارود کا ... مزید
-
حکومت اورایم کیوایم کے درمیان شکایات کے ازالہ کیلئے کمیٹی کے قیام کامعاملہ طے پا گیا ،وزیراعظم کی وطن واپسی پرکمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا ،کمیٹی اگلے سات روز میں کام شروع کریگی
-
پا کستا ن نے کشن گنگا ہائیڈل پروجیکٹ پرمذاکرا ت کی بھا رتی پیشکش مسترد کر دی،کشمیر کے بغیر بات چیت کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ، پاکستان، پا کستا ن کا پاور پروجیکٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے اور ... مزید
-
بھارت نے پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائک کیا تو ان کے لوگ زندہ نہیں بچ سکیں گے، مشاہد حسین سید،بھارتی حکومت کی غلطی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا،افغانستان میں چین کیخلاف بین الاقوامی سرگرمیاں شروع ... مزید
-
بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کی بیماری کے باعث 26اگست کو بیان ریکارڈ کروانے سے معذرت ، امریکی صحافی نے سفارت خانے کے ذریعے عدالت کو تحریر طور پر اطلاع دی کہ وہ طبیعت کی خرابی ... مزید
-
پاک بھارت مذاکرات جلدشروع کریں، میں امن کوبرقراررکھنے کیلئے مذاکرات کاآغازضروری ہے ،بان کی مون
-
رانا ثناء اللہ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا،جسٹس کاظم ملک ،اگر دیوار سے لگاؤ گے تو بہت کچھ بولوں گا مسائل بن جائیں گے،پرویز رشید نے جان سے مارنے کی دھمکی دی قانونی ... مزید
-
عمران خان کی دھرنے کی دھمکیوں سے کوئی فرق پڑیگا نہ حکومت کسی سے بلیک میل ہوگی ، خواجہ آصف،عمران خان سے حکومت کی کامیابیاں برداشت نہیں ہورہیں،اخلاقیات کادرس دینے والے شوکت خانم ہسپتال کے عطیات سے ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.