عمران خان استعفیٰ اور شرم کرو کے رجسٹر ڈ بند کریں جمہوریت کے دشمن نہ بنیں،دانیال عزیز ،جوڈیشل کمیشن کے بعد پھر سے خان کی بے تابی سے ڈرتے ہم بھی نہیں، اگلے قدم ہم نے اٹھائے تو بات آگے جا نکلے گی،الیکشن کمیشن کا دفاع حکومت نہیں کر رہی مگر استعفی ٰ کا مطالبہ بھی درست نہیں ، پی ٹی آئی کے پی کے میں 30ارب کی کرپشن کا دو ہفتہ میں نوٹس لیکر قوم کو اگاہ کر ے بصورت دیگر ہم اگلا قدم اٹھائیں گے، پریس کانفرنس سے خطاب ، عمران اگر کرکٹر ہیں تو پھر ہم بھی ڈاکٹر ہیں، طارق فضل چوہدری

بدھ 26 اگست 2015 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2015ء)رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین استعفیٰ اور شرم کرو کے رجسٹر ڈ بند کریں جمہوریت کے دشمن نہ بنیں ۔جوڈیشل کمیشن کے بعد پھر سے خان کی بے تابی سے ڈرتے ہم بھی نہیں، اگلے قدم ہم نے اٹھائے تو بات آگے جا نکلے گی۔الیکشن کمیشن کا دفاع حکومت نہیں کر رہی مگر استعفی ٰ کا مطالبہ بھی درست نہیں ہے ۔

تحریک انصاف نے کے پی کے میں 30ارب کی کرپشن کا دو ہفتہ میں نوٹس لیکر قوم کو اگاہ کر ے بصورت دیگر ہم اگلا قدم اٹھائیں گے۔کرکٹ کی باتیں سیاست میں بچے کرتے ہیں اب خدا کے لیے چوکے چھکوں کی باتیں چھوڑ دیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس انفارمیشن بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ساتھ رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ کے پی کے میں 1992سے لیکر 2015تک ہائیڈرل پاور کے لیے رکھے گئے جس پر کے پی کے حکومت سٹاک ایکسچیج میں سٹہ کھیلتی رہی اور اس پر آڈٹ ہو ا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیاجس پر پی ٹی آئی کی حکومت خاموش ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے شرم کر و اور استعفیٰ دو کے دو رجسٹرڈ رکھے ہوئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ان دو رجسٹروں کو الماری میں بند کر کے جمہوریت کے لیے خاموش ہو جائیں آیاز صادق پر الیکشن دھاندلی کا الزام نہیں پھر بھی ن لیگ اور آیاز صادق کو بدنام کیا جا رہا ہے ۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے بعد اب عمران کو زیب نہیں دیتا کہ وہ پھر بھی دھاندلی کا رونا روییں لیکن اب ہم بھی تیا ری کر رہے ہیں کہ جس پر سونامی تو کیا سونامی اپنانام بھی کھو جائیگی ۔کے پی کے میں اب بھی 6ارکان اسمبلی عدالتوں سے سٹے پر چل رہے ہیں اگر ہمت ہے تو وہ کینسل کرواؤ اور وہاں الیکشن ہونے چاہئیں ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران اگر کرکٹر ہیں تو پھر ہم بھی ڈاکٹر ہیں ہر ہسپتال میں ایک وارڈ ایسا بھی ہوتا ہے جس کے مریض روزانہ ہسپتال سے باہر نکل کر احتجاج کرتے ہیں اور وہ مریض سیکو ہوتے ہیں۔