کراچی، ایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال اورچینی یون سستا کئے جانے کے بعد کرنسی کی ممکنہ جنگ کے آغازنے کے ای سی کا بھٹہ بیٹھا دیا ،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی، شدیدمندی کے بعد 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کمی کیساتھ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، سرمایہ کاروں کے 269ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کے سبب سرمائے کا مجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر71کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور چین کی معیشت پر خدشات ایشیا ء کی اسٹاک مارکیٹوں کو لے ڈوبا

منگل 25 اگست 2015 09:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء) ایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال اورچینی یون سستا کئے جانے کے بعد کرنسی کی ممکنہ جنگ کے آغازنے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھا دیا ،کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی، شدیدمندی کے بعد 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کمی کیساتھ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، سرمایہ کاروں کے 269ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کے سبب سرمائے کا مجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر71کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور چین کی معیشت پر خدشات ایشیا ء کی اسٹاک مارکیٹوں کو لے ڈوبا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی زد میں رہی ، سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا جبکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر شئیرز کی فروخت جاری رہی جبکہ دوسری جانب پاک بھارت مذکرات کی منسوخی اور سیاسی عدم استحکام کے باعث مقامی سرمایہ کار بھی تشویش کاشکار رہے ۔

(جاری ہے)

بروکرز کے مطابق ایشائی مارکیٹس میں گرواٹ اور بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے رقم نکالے جانے کے باعث شیئر بازار کریش کر گیا اور گذشتہ ہفتہ سے اب تک اسٹاک مارکیٹ سے 50کرور ڈالر سے زائد نکالے جا چکے ہیں ۔انویسٹرز کے مطابق چین کی حکومت کی جانب سے اپنی کرنسی ڈی ویلیو کرنے اور چین کی معیشت سے متعلق خدشات کی بناء پر بھارت،چین، جاپان،ہانک کانگ،فلپائن سمیت ایشیاء کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کارحجان کراچی اسٹاک مارکیٹ کو بھی لے ڈوبا،مندی کے باعث100انڈیکس میں 81کمپنیوں کے حصص کی قیمت5فیصد تک گرگئی کے ایس ای100 انڈیکس انڈیکس34500،34400،34300،34200،34100،34000 ،33900، 33800، 33700،33600،33500،33400،33300اور33200پوائنٹس کی14بالائی حدیں گنوا بیٹھا اور کاروبار کے اختتام پرانڈیکس34500پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر33100پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بند ہوا۔

پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 1419.43پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس34519.77پوائنٹس سے گھٹ کر33100.34پوائنٹس پربند ہوا ،اسی طرح949.94پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس20158.25پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24128.62پوائنٹس سے گھٹ کر23228.29پوائنٹس پر آگیا۔مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمایے سے2کھرب69ارب73کروڑ2لاکھ59ہزار544روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب64ارب63کروڑ16لاکھ99ہزار479روپے سے گھٹ کر71کھرب94ارب 90کروڑ 14لاکھ39ہزار935روپے رہ گیا۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر32کروڑ25لاکھ53ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو12ارب روپے تک محدود رہا جبکہ جمعہ کو 31کروڑ44لاکھ98ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو13ارب ریکارڈ کیا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر 386کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،357کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی اور5کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہی۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک6کروڑ39لاکھ،لوٹل کیمیکل1کروڑ89لاکھ، پی ٹی سی ایل1کروڑ26لاکھ،بینک آف پنجاب1کروڑ18لاکھ اور دیوان سیمنٹ1کروڑ16لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ،قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے پاک ٹوبیکوکے بھاؤ میں39.25روپے اور سن ریز ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 16.05روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھاؤ میں169.50روپے اور کولگیٹ پامولو کے بھاؤ میں72.50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :