پاکستان کے دفاع کیلئے ہروقت تیارہیں ،دشمن کے ہراقدام کابھرپورجواب دیں گے،خواجہ آصف ،عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں ان کی دماغی صلاحی محدودہے ،اس لئے خوارہورہے ہیں ،کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 25 اگست 2015 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کے دفاع کیلئے ہروقت تیارہیں ،دشمن کے ہراقدام کابھرپورجواب دیں گے ،عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں ان کی دماغی صلاحی محدودہے ،اس لئے خوارہورہے ہیں ،کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان پڑھے لکھے جاہل ہیں ،این اے 110پرتحریک انصاف کے امیدوارنے میرے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دی تھی اورجج کاظم ملک نے میرے حق میں فیصلہ دیاتھا،عمران خان کومعلوم ہی نہیں کہ میں سپریم کورٹ گیاہی نہیں تھا،تحریک انصاف کاامیدوارگیاتھا،عمران خان کی دماغی صلاحی محدودہے اس لئے خوارہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کسی کے قانونی اورآئینی حق سے انکارنہیں کیاجاسکتا،ایازصادق اگرسپریم کورٹ جائیں توان کاقانونی حق ہے یہاں توجعلی مینڈیٹ کے علاوہ جعلی ڈگریوں والے بھی حکم امتناعی لیکراسمبلی میں بیٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے دوایم این ایزبھی ایسے ہیں جوجعلی ڈگری پرناہل ہونے کے بعدحکم امتناعی لیکراسمبلی میں ہیں ۔عمران خان کی بات ہی اورہے ان کی جعلی ڈگری والوں سے قربت ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے بات چیت جاری ہے ان کے جائزتحفظات کاازالہ کیاجائیگا۔کراچی آپریشن سیاسی نہیں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ہے ،اورایم کیوایم آپریشن کے فیصلے میں شامل ہے ،رینجرزاورپولیس آپریشن میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔اورلوگ آپریشن سے مطمئن ہیں ،کراچی میں امن کے مکمل قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دفاع کیلئے ہروقت تیارہین ،اپنے ملک کے ایک ایک انچ کادفاع کریں گے اوردشمن کے ہراقدام کابھرپورجواب دیاجائیگا۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے بیان پرحکومت نے کوئی پابندی نہیں لگائی اگرپیمرانے کوئی پابندی لگائی ہے تووہ ایک آزادادارہ ہے ،مجھے اس کاعلم نہیں ہے ،تاہم کوئی بھی شخص گفتگوکرتاہے تواسے کھلی چھٹی نہیں بلکہ اسے قانون اورضابطے میں رہ کربات کرنی چاہئے