آرمی چیف سے برطانوی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ،مشترکہ تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال،آئی ایس پی آر،جیمز روپرٹ نے دہشت گردی کیخلا ف پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی،پاکستان ،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھے،جیمز روپرٹ

منگل 25 اگست 2015 09:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے برطانوی بری فوج کے سربراہ جیمز روپرٹ نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت مشترکہ تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پیر کے روز برطانوی بری فوج کے سربراہ جیمز روپرٹ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ،جس میں آپریشن ضرب عضب سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،برطانوی لیفٹیننٹ جنرل جیمز روپرٹ نے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کو سراہا ہے جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز افغانستان کی پاکستان میں دراندازی کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس میں افغانستان سے راکٹوں حملو ں میں4 جوان شہید ہوئے جبکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے،جنرل جیمز روپرٹ نے امن مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھے