شمالی وزیرستان ، شوال میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید ، چھ دہشت گرد ہلاک

منگل 25 اگست 2015 09:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اگست۔2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور ایک سپاہی شہید جبکہ چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں سکیورٹی فورز نے زمینی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور ایک جوان شہید ہوگئے ہیں۔