نیا اسپیکرکون بنے گا؟، ن لیگ کے مشکل مرحلہ سامنے آگیا ، اسپیکر کے عہدے کے لیے کئی دلوں میں امنگیں اٹھنا شروع ہو گئیں ، زاہدحامد ، طارق فضل چوہدری، شیخ روحیل اصغر اور پرویز ملک کے نا م سر فہر ست

پیر 24 اگست 2015 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اپنے ہی ایوان سے آوٹ ہو گئے۔ این اے 122 کے فیصلے نے ان کی ممبر شپ اور اسپیکر شپ، دونوں ختم کرا دیں۔ اب حکومت کے لیے بڑا امتحان سامنے آ گیا ہے، وہ یہ کہ، اب اسپیکر قومی اسمبلی، کون ہو گا؟این اے 122 کا فیصلہ ، اس نشست پر جیتنے والے سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی کے اہم ترین عہدے پر فائز تھے۔

قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کہتے ہیں کہ اسپیکر کی نشست خالی ہو جائے تو پارلیمان کے اس اہم ایوان کو فوری طور پر نیا اسپیکر منتخب کرنا ہو گا۔ اگر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے تو اسی اجلاس میں اور اگر اجلاس نہیں ہے تو نیا اجلاس بلا کر اسپیکر منتخب کیا جائیگا۔حکومت کا امتحان کڑا ہے۔ ایم کیو ایم ناراض ہو کر استعفیٰ دے چکی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اب اسمبلی میں تھوڑا اکڑ کر آئے گی اور اگر اسپیکر ایاز صادق سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے ذریعے واپس بھی آ گئے تو کیا تحریک انصاف انہیں چلنے دے گی؟ ایسے میں ن لیگ کوایک نیا رکن اسمبلی ڈھونڈنا ہے جواسپیکر بنے۔

ایاز صادق کے جاتے ہی اسپیکر کے عہدے کے لیے کئی دلوں میں امنگیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ نئے ا سپیکر کی دوڑ میں جو نام سامنے آ رہے ہیں ان میں زاہدحامد ، طارق فضل چوہدری، شیخ روحیل اصغر اور پرویز ملک ہیں۔ دیکھیں قرعہ کس کے نام نکلتا ہے۔

متعلقہ عنوان :