نیب نے امیر ہوتی ، عاصمہ ارباب عالمگیر اور اسلم رئیسانی کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل کر لیں،رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال ، تینوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت مل گئے

پیر 24 اگست 2015 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء) نیب نے سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی ، سابق مشیر وزیر اعظم عاصمہ ارباب عالمگیر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف کرپشن تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات کے مطابق امیر حیدر ہوتی پر ناجائز اثاثے بنانے ، ایف ایٹ اسلام آباد میں قیمتی گھر ، متحدہ عرب امارات میں ٹرانسپورٹ کمپنی ،کروڑوں روپے کے زیورات اور قیمتی فلیٹ ثابت ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنانے بارے رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے اور عاصمہ ارباب عالمگیر،یوسف رضا گیلانی کے دور میں مشیر تھیں اور این ایچ اے کے معاملات کی نگرانی کرتی تھیں ان کے شوہر ارباب عالمگیر وزیر مواصلات تھے ۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی پر ناجائز اثاثے بنانے اور نائب تحصیلداروں کی بھرتی بارے تحقیقات مکمل کر لی ہیں ۔ تحقیقات مکمل کر کے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال ارسال کر دی گئیں ہیں جو اب نیب ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی ۔ نیب کو ان تینوں کرپٹ افراد کے خلاف ناقابل تردید ثبوت مل گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :