ٹریبونل کے تصدیق شدہ کاپی نہ ملنے کی صورت میں سپریم کورٹ میں اپیل میں تاخیر ہو سکتی ہے ، ایاز صادق ، اعلی عدلیہ سے رجوع کرنا میرا آئینی حق ہے اس پر کسی کو گلہ شکوہ نہیں کرنا چاہئے ،انتظامی مشینری کی شکایات میری ذمہ داری نہیں، اعلی عدلیہ میں اسی پر رجوع کر ینگے،میڈیاسے گفتگو

پیر 24 اگست 2015 09:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اگست۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے تصدیق شدہ کاپی نہ ملنے کی صورت میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ آنے کے بعد فیصلے کے تصدیق شدہ کاپی ابھی تک نہیں ملی ہے ۔

(جاری ہے)

تصدیق شدہ کاپی اس لئے نہیں دی جا رہی ہے تاکہ سپریم کورٹ جانے میں تاخیر ہو سکے ان کا کہنا ہے کہ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کرنا میرا آئینی حق ہے اس پر کسی کو گلہ شکوہ نہیں کرنا چاہئے ۔ ٹریبونل کے فیصلے کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریبونل کے فیصلے کا احترام بھی کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ٹریبونل کے فیصلے میں دھاندلی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے انتظامی مشینری کی شکایات میری ذمہ داری میں نہیں آتا ہے اعلی عدلیہ میں اس نکتے کے خلاف رجوع کر ینگے ۔