حکومت کابجلی صارفین کو 6ارب روپے ریلیف کی عدم فراہمی پر نیپرا کا نوٹس ، وزارت پانی وبجلی اورسی پی پی اے کو خط لکھ دیا

اتوار 23 اگست 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) نیپرا نے بجلی کے صارفین کو چھ ارب روپے ریلیف فراہم نہ کرنے کے حکومتی تاخیری حربوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی وبجلی اورسی پی پی اے کو خط لکھ دیا ہے، سی پی پی اے کوفوری درخواست دائرکرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقنیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹرارنے بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم نے کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت پانی وبجلی اورسنٹرل پاورپرچیزایجنسی کوخط لکھ دیا ہے، نیپرا حکام کے مطابق جون کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی دوروپے یونٹ سے زائد سستی ہوئی ہے، تاہم دوماہ گزرنے کے باوجود سی پی پی اے نے درخواست دائرنہیں کی، سی پی پی اے نے دس جولائی تک درخواست دائرکرنا تھی، ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی ہدایت کے باعث سی پی پی اے نے درخواست دائرنہیں کی ہے، جبکہ نیپرا نے سی پی پی اے کو فوری درخواست دائرکرنے کی ہدایت کردی ہے، واضح رہے کہ جون کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کے صارفین کو دو ماہ سے چھ ارب روپے کے ریلیف سے محروم رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :