میر واعظ عمر فاروق کل نئی دلی کیلئے روانہ ہونگے،سید علی گیلانی بدستور گھر میں نظر بند

اتوار 23 اگست 2015 09:12

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا وفد چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں کل اتوار کونئی دلی روانہ ہوگا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کا وفد پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کے موقع پر نئی دلی میں ان سے ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی قیادت میں پارٹی کا ایک وفد آج صبح سرینگر سے نئی دلی کے لیے روانہ ہوا۔

ادھر قابض انتظامیہ نے متعدد حریت رہنماؤں کو گرفتار کررکھا ہے ۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی بدستور گھر میں نظر بند ہیں جبکہ محمد یوسف نقاش ، سید بشیر اندرابی اور میر حفیظ اللہ سمیت متعدد رہنماؤں کو مختلف تھانوں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔