کنٹرول لائن پر مدارپوربٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، تیس سالہ شہری شہید

اتوار 23 اگست 2015 09:12

راولپنڈی/ہجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری‘ مدارپوربٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے تیس سالہ شہری محمد اختر شہید ہوگیا آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فواج نے ہفتہ کے روز جارحیت جاری رکھتے ہوئے مدارپور بٹل سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والا تیس سالہ محمد اختر پونچھ دریا سے ایک اکٹھی کررہا تھا جس کو بھارتی فوج نے نشانہ بنایا بھارتی فورسز کی فائرنگ کا پاک فون نے بھورپور جواب دیا جس کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہوگئے۔