آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل، ائیر چیف مارشل کی قیادت میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی ، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو تباہ ،سہیل امان کا ہیروز کو خراج تحسین پیش ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ

ہفتہ 22 اگست 2015 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء) آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوگیا‘ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔ سہیل امان نے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

پاک فصائیہ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کیاخری مرحلے میں داخل ہوتے ہی فضائی مشن کی خود قیادت کی سہیل امان نے اگلے مورچوں کے قریب بیس سے فلائی کیا سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پربمباری کی جس کے باعث دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا پاک فضائیہ کے سربراہ نے آپریشن میں شریک پاک فضائیہ اور زمینی فوج کے عملے سے بھی ملاقات کی اور ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہست گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا انہوں نے مسلح افواج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے 1965 ء کی جنگ میں موثر کردار اداکیا تھا اور اب آپریشن ضرب عضب میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کررہی ہے پاک فضائیہ مستقبل میں بھی ناقابل تسخیر اور موثر ثابت ہوگی۔