آرمی چیف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے کی ملاقات،آپریشن ضرب عضب اور امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار قابل تحسین ہے ،خصوصی نمائندہ فرانزمائیکل

ہفتہ 22 اگست 2015 08:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن وامان ،سکیورٹی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کے روز یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ فرانزمائیکل نے یہاں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے جس میں خطے میں امن وامان اور سکیورٹی صورت حال پر بات چیت گئی ،ترجمان کے مطابق یورپی یونین کے نمائندہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی ،یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ نے پاکستان کے ثالثی کے کردار کی تعریف کی ہے۔