نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کشمیری رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دیدی، ملاقات 23اگست کو ہوگی، دہشت گردی سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے

جمعرات 20 اگست 2015 09:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء)نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کشمیری رہنماوٴں کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دے دی ، ملاقات تئیس اگست کو ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ فاروق ، یاسین ملک سمیت ایک درجن حریت رہنماوٴں کو نئی دہلی میں ڈنر پر بلایا گیا ہے۔ہائی کمیشن کی جانب سے دی گئی اس دعوت میں حریت رہنما سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز تئیس اگست کو بھارت کے دورے کے دوران ہم منصب اجیت سے بھی ملاقات کریں گے ، اس دوران دہشت گردی سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :