رشید گوڈیل کی تشویشناک حالت، ایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے اسلام آبا د میں مذاکرات تاخیر کا شکار،متحدہ نے استعفوں سے متعلق اسلام آباد میں مذاکرات سے فی الحال معذرت کرلی

جمعرات 20 اگست 2015 09:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء)قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی تشویشناک حالت کے باعث ایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے فی الحال معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ایم کیوایم کے تمام اہم رہنما اورمستعفی ارکان اسمبلی رشید گوڈیل سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں ہیں اور انہیں ایسی حالت میں چھوڑ کر کسی قسم کے مذاکرات میں شریک نہیں ہوسکتے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ثالثی میں ایم کیو ایم اور حکومتی ٹیم کے مذاکرات اسلام آباد میں ہونا تھے۔