وزارت پٹرولیم میں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 400ملین کا فراڈ پکڑا گیا،وفاقی سیکرٹری کرپٹ افراد کا تعین ہی نہیں کرسکا

جمعرات 20 اگست 2015 09:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء)وزارت پٹرولیم میں گیس ڈویلپمنٹ سرچارج (جی ڈی ایس) کی مد میں40کروڑ فراڈ کا ایک نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے،یہ سکینڈل آڈٹ حکام نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے مالی آڈٹ کی تفصیلات پارلیمانی کمیٹی کو بتاتے ہوئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

گیس ڈویلپمنٹ سرچارج ایکٹ1967ء کے مطابق وزارت پٹرولیم15فیصد گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی ادائیگی میں تاخیر کرنے پر عائد کرنے کا اختیار رکھتی ہے،تاہم وزارت نے متعدد آئل کمپنیوں کو چھوٹ دے کر قومی خزانہ کو40کروڑ کا نقصان پہنچایا ہے،مری گیس کمپنی کو113 ملین روپے کا فائدہ دیا گیا ہے۔

وزارت پٹرولیم نے تلوکمپنی کو260ملین کا فائدہ پہنچایا گیا ہے اس حوالے سے وزارت پٹرولیم نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو9ملین اور پی پی ایل کو11ملین کا ناجائز فائدہ دیا ہے،اس طرح قومی خزانہ کو مجموعی طور پر 40کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا ہے،پارلیمانی کمیٹی کی سفارش کے باوجود سیکرٹری پٹرولیم ابھی تک کرپٹ افسران کا تعین ہی نہیں کرسکے

متعلقہ عنوان :