شمالی وزیرستان ، سیکیو رٹی فورسز کی کا روائی ، غیر ملکیوں سمیت 28 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی، 4 ٹھکانے تباہ ،جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید

جمعرات 20 اگست 2015 08:51

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) شمالی وزیرستان میں سیکیو رٹی فورسز کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت 28 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ۔ 4 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقوں اور شوال کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کے ذریعے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 28 دہشگرد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں چند غیر ملکی دہشت گردی بھی شامل ہیں جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی 4 کمین گاہیں اور ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ۔ جیٹ طیاروں کی کارروائی کے بعد متعدد دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی نعشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ بعداز فضائی کارروائی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ 4 روز سے سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں میں اب تک 136 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے تیار زرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز جنوبی وزیرستان کے علاقے تیار زرہ میں راشد چیک پوسٹ کے قریب دہیشت گردی کی جانب سے تیار کی گئی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

واقع کے بعد جائے حادثہ پر سیکورٹی کی ٹیمیں پہنچ گئی اور زخمی اہلکار کو ریسکیو کیا اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی اہلکار کو شدید زخم آئے ہیں جبکہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے بھر میں ناکہ بندی کر لی ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔