رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی، وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹر کرینگے،رشید گوڈیل پر حملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں، خاندان کا کوئی بھی فرد تعا ون نہیں کر رہا ، پولیس

جمعرات 20 اگست 2015 08:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کر دی گئی ، ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال کا کہنا ہے وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کا پینل کرے گا۔نیو ٹاوٴن کے علاقے میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل لیاقت نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل کیبدھ کی صبح چھ بجے سے آکسیجن فراہمی کم کر دی گئی ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ وہ خود کتنی آکسیجن لے سکتے ہیں۔جب تک وہ وینٹی لیٹر پر ہیں حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کا پینل کرے گا۔ دوسری جانب پولیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر کے مطابق رشید گوڈیل کی کسی سے دشمنی نہیں تھی ، دھمکیوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ادھر ایم کیو ایم رہنما پر حملے کی دو سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرہ نمبر ایک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو دہشت گرد موٹر سائیکل پر آئے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ نمبر دو کی فوٹیج میں حملے کے بعد گاڑی کچھ دور آگے جا کر رک گئی۔گولیاں لگنے کے باوجود ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا ، موبائل پر کسی کو حملے کی اطلاع دی اور پھر لڑکھڑا کر گر گیا۔

رشید گوڈیل کو گزشتہ روز اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی والدہ سے مل کر نائن زیرو مذاکرات میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔ حملے میں وہ شدید زخمی ہو ئے جبکہ ان کا ڈرائیور عبدالمتین جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثنا ء متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر حملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں اور نئے حقائق سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نیرشید گوڈیل کاڈیفنس سے تعاقب شروع کیا،رشید گوڈیل اہلیہ کیہمراہ ڈیفنس میں والدہ کے گھر سے روانہ ہوئے تھے۔ پولیس نے ڈیفنس سے واردات کی جگہ تک کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔ رشید گوڈیل کیموبائل فون کیریکارڈسے مزیداہم شواہدملنے کاامکان ہے۔موبائل فون کمپنی کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا مزید ڈیٹا اپ ڈیٹ ہوتے ہی پولیس کو مل جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناہید سگنل کراس کرتے ہی گاڑی کو روک کر 11 بجکر 50 منٹ پر رشید گوڈیل پرحملہ کیا گیا۔ پولیس حکام نے شکوہ کیا ہے کہ رشید گوڈیل کے خاندان کا کوئی بھی فرد پولیس کو کچھ نہیں بتا رہا۔

متعلقہ عنوان :