پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا مغو ی بیٹا بازیاب،پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کر دی،گورنر خیبر پختونخوا کی ایف سی اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف ،جوانوں کو شاباش دی

بدھ 19 اگست 2015 09:14

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء)پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کے بیٹے سید حسین شاہ کو بازیاب کرالیا گیا ہے،گورنر خیبر پختونخواکی ایف سی نوجوان کو شاباش ،ایف سی نے عثمان خیل میں اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے پیپلز پارٹی اخونزادہ چٹان کے بیٹے کو بازیاب کرانے کے لئے کارروائی کی تاہم اغواء کار 10 سالہ سید حسین شاہ کو خار قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیٹیکل انتظامیہ نے اخونزادہ کے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سید حسین شاہ ہماری تحویل میں ہے جو جلد ہی اخونزادہ چٹان کے حوالے کر دیا جائیگا ،دوسری جانب ایف سی اہلکاروں نے اغواء کی گرفتاری کیلئے ”خار“ کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ،گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے اخونزادہ چٹان کے بیٹے کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ایف سی اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :