بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید ،4 زخمی، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا

بدھ 19 اگست 2015 09:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 اگست۔2015ء)بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ، ایک شہری شہید اور4دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر نکیال،جندروٹ اور کیرالہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ4دیگر زخمی ہوگئے۔