خلیجی ممالک سے ایڈز کے امراض میں ڈی پورٹ ہونے والے 35شہری پشاور پہنچ گئے

منگل 18 اگست 2015 09:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء) خلیجی ممالک سے ایڈز کے امراض میں ڈی پورٹ ہونے والے خیبر پختونخوا کے 35شہری پشاور پہنچ گئے ہیں انہیں خلیجی ممالک سے بدر کردیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

پشاور پہنچنے والے یہ شہری اسلام آبادائیرپورٹ سے بسوں کے ذریعے پشاور پہنچے ذرائع نے بتایا ہے کہ زیادہ تر ایچ آئی وی اور ایڈز کے شکار افراد کا تعلق جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے تھا جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خلیجی ممالک سے ایڈز کے مرض میں مبتلا بدر ہونے والے شہریوں کی جانچ پڑتال کے لئے خصوصی سنٹر آئندہ ہفتے قائم کردیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ افراد مزدوری کے لئے خلیج کے مختلف ممالک گئے تھے تاہم ایڈز اور ایچ آئی وی کا شکار ہونے پر انہیں خلیج کے مختلف ممالک سے ملک بدر کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے خلیجی ممالک سے واپس آنے والے افراد کی کونسلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں واقع فیملی کیئر سنٹر میں ایڈز کے نئے کیسز رونماء ہو رہے ہیں۔ ایڈز کے حوالے سے صوبے کے سات اضلاع کو حساس ترین قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :