این اے 122میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ ،الیکشن ٹریبونل اپنا فیصلہ 22اگست کو سنا ئے گا

منگل 18 اگست 2015 09:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء ) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر دیا ہے ،دھاندلی کیس کا فیصلہ 22اگست کو سنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز حلقہ این اے 122میں دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کی ہے ،جسمیں تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد ٹربیونل نے کیس سے متعلق کارروائی مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے22اگست کو سنانے کا اعلان کیا ہے ۔

واضح رہے کے حلقہ این 122میں سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان کے مقابلے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے اور سرادار ایاز صاد ق کی کامیابی کو عمران خان نے لاہور کے الیکشن ٹربیونل میں چلینج کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :