شجاع خانزادہ پرحملے کے منصوبے میں 2دھماکے ہوئے ،پہلے دھماکے میں ہی چھت زمین بوس ہوگئی ،دھماکے میں 10سے 15کلوگرام وزنی بارودی مواداستعمال کیاگیا،اٹک سانحے کی ابتدائی رپورٹ

منگل 18 اگست 2015 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 اگست۔2015ء)اٹک سانحے کی ابتدائی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ شجاع خانزادہ پرحملے کے منصوبے میں 2دھماکے ہوئے تھے ،پہلے دھماکے میں ہی چھت زمین بوس ہوگئی ،دھماکے میں 10سے 15کلوگرام وزنی بارودی مواداستعمال کیاگیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق انسداددہشتگردی کی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ابتدائی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اٹک کے علاقے شادی خان میں شجاع خانزادہ کے ڈیرے میں ایک ہی خودکش دھماکے سے چھت زمین بوس ہوگئی ،دھماکے کے وقت علاقے کے لوگ شجاع خانزادہ کے پاس تعزیت کیلئے موجودتھے ۔

منصوبے کے مطابق گلی میں دہشتگردنے دیواراورچھت گراناتھی ،دہشتگردوں نے پہلے خودکش دھماکے کے 5سے10منٹ کے بعددوسرادھماکہ کرناتھا،دوسرے دہشتگردنے بعدمیں آنے والے پولیس ریسکیوفورسزاورامدادی کام پہنچانے والے اداروں کوٹارگٹ کرناتھا،دہشتگردی کے منصوبے کے برعکس پہلے دھماکے بعدفوراًدوسرادھماکہ کردیا،دہشتگردی کے دودھماکے بیک وقت ہونے سے ڈیرے کی پچھلی گلی میں عمارت گرپڑی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ خودکش دھماکوں میں 10سے15کلوگرام بارودی مواداستعمال کیاگیا،رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاکہ داخلی دروازے والے دہشتگردنے 10سے13کلوگرام وزنی بارودی جیکٹ پہن رکھی تھی ،جس سے بے تحاشانقصان ہوا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جائے وقوعہ سے معمولی مقدارمیں بال بیرنگ ملے ہیں ،دھماکہ مہمان خان کے اندرہوا،مرنے والے تمام افرادکاپوسٹ مارٹم کیاگیا،تاہم مرنے والوں میں 2افرادکی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ،انسداددہشتگردی کے ڈیپارٹمنٹ نے ابتدائی رپورٹ مکمل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کردی