پہلی حج پرواز150 پاکستانی عازمین حج کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی، پرنس محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قونصل جنرل کھوکھر،ڈائریکٹر جنرل حج ابو عاکف،ڈپٹی ڈائریکٹر حج مدینہ سیف انور اور سعودی اعلی حکا م نے عازمین کا استقبال کیا

پیر 17 اگست 2015 09:03

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء ) کراچی سے پہلی حج پرواز150 پاکستانی عازمین حج کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی ۔اتوار کو پہلی حج پرواز کراچی سے 150 عازمین حج کو لے کر پرنس محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ۔ قونصل جنرل کھوکھر،ڈائریکٹر جنرل حج ابو عاکف،ڈپٹی ڈائریکٹر حج مدینہ سیف انور اور سعودی اعلی حکا م نے عازمین کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

حج پرواز 150 عازمین کو لے کر حجاز مقدس کے لئے روانہ ہو ئی تھی ، عازمین حج کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے رخصت کیا۔ پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر کراچی سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ حجاج کرام کے ساتھ آنے والوں کو ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ملی جس کے باعث بڑی تعداد میں عزام کرام کے لواحقین کو مایوس ہی گھروں کو لوٹنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :