اٹک خودکش حملے میں کالعدم تنظیموں کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں،آئی جی پنجاب ،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں،شجاع خانزادہ کے قاتلوں تک جلد پہنچیں گے،مشتاق سکھیر کی جائے وقوعہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 17 اگست 2015 08:56

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء)آئی جی پنجاب پولین مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ اٹک خودکش حملے میں کالعدم تنظیموں کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں،شجاع خانزادہ کے قاتلوں تک جلد پہنچیں گے،جائے وقوعہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2خودکش حملہ آوروں نے دھماکہ کیا،پنجاب میں کئی کالعدم تنظیمیں مل کر کام کر رہی ہیں،ہمیں متحد ہونا ہوگا،پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے،کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے،شجاع خانزادہ کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک اور قوم کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا،ان کی شہادت نے دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کا نیا جذبہ پیدا کیا ہے،دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہم نے جیتنی ہے۔انہوں نے کہا کہ حملے میں کالعدم تنظیموں کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے،خودکش حملے میں 14افراد جاں بحق جبکہ23زخمی ہوئے ہیں،ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور علاقے کو کلےئر کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :