آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹرجنرل (ر) حمید گل آرمی قبرستان راولپنڈی میں سپرد خاک،نمازہ جنازہ میں آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سمیت اعلی فو جی قیا دت ،سیا سی ،مذہبی ،سماجی اورشہری حلقوں کی بڑی تعداد کی شرکت

پیر 17 اگست 2015 08:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء)آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹرجنرل (ر) حمید گل کو آرمی قبرستان راولپنڈی میں سپرد خاک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روزجنرل (ر) حمید گل کی نمازی جنازہ ریس کورس گراؤنڈ میں اداکی گئی ،جس میں آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سمیت اعلی فو جی قیا دت ،سیا سی ،مذہبی ،سماجی اورشہری حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مر حو م کی میت کو نما ز جنا زہ کے لئے ان کی رہائش گاہ واقع چک لا لہ سکیم تھری سے ایمبو لینس میں لا یا گیا،مرحوم کی نمازجنازہ میں جنرل(ر) ڈ اشفا ق پرویز کیا نی، جنرل (ر) مر زا اسلم بیگ ،جنرل (ر) وحید کا کڑ ،سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام ،کورکمانڈر لیفیٹنٹ جنرل عاصم باجوہ ،سابق آئی بی سر برا ہ شعیب سڈل ،جنرل (ر) عزیرخان،صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان ،سابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلا نی ، ٹین کو ر کے کما نڈنٹ احمد جا وید با جوہ ،سیکر ٹری ڈیفینس ہا رو ن خٹک ،اسٹیشن کما نڈر بر یگیڈ ئر زاہد را نا،وفا قی وزیر عبدالقا در بلو چ ،سنیٹر جنرل ( ر ) عبدالقیو م ،جما عة دعوة کے رہناء عبدالر حمن مکی، ایم این اے اعجازالحق، جے یو آئی کے سر برا ہ مولانا سمیع الحق،مولانا یوسف شاہ ،سابق سنیٹرشہزادوسیم ،مولانا سعید یوسف ،سردار خالد ابراہیم ایم کیو ایم کے سنیٹر میا ں عتیق ،حز ب المجا ہدین کے سپریم کما نڈرسید صلاح الدین ،سابق چیئر مین سینٹ وسیم سجا د ،احمد رضا قصوری ودیگرنے شرکت کی،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،جب آرمی چیف مر کزی دروازہ سے جنا زہ گا ہ میں پہنچے تو وہا ں مو جو د سینکڑو ں افراد نے پاک فو ج زندہ با د ،جنرل راحیل شریف ،زندہ با د کے نعرے لگائے ،جس پرآرمی چیف نے نعرے با زی سے منع کردیا، مرحوم کے دونوں بیٹے عبداللہ گل ترکی اور دوسرا بیتا عمر گل آسٹریلیا میں ہونے کی وجہ سے جنازہ میں شرکت نہ کرسکے،جنرل (ر) حمید گل مرحوم کی رسم قل پیر کے روز( آج) ان کی رہائش گاہ عسکری ولاز چکالہ سکیم تھری مکان نمبر5میں ادا کی جائے گی،یادرہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل (ر)آئی ایس آئی حمید گل 78سال کی عمر میں انتقال کرگئے ،وہ بلندفشار خون اورسردرد کے مرض میں مبتلاتھے ،جوایک روزقبل دماغ نکسیر کی وجہ سے ملٹری ہسپتال مری میں انتقال کرگئے تھے ۔