بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری، باپ بیٹی سمیت 3 افراد زخمی، متعدد مکانا ت تباہ،پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب،بھارتی فورسز کی مسلسل شیلنگ کے باعث خواتین اسپتال منتقلی میں مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑا ، ذرائع

پیر 17 اگست 2015 08:45

کوٹلی ،راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 اگست۔2015ء ) بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اتوار کو ایک بار پھر بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی شناخت سردار حنیف، بیٹی مریم اور ناہید اختر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی مسلسل شیلنگ کے باعث خواتین کو اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطا بق بھا رتی سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے نکیال گوئی اورراوالاکوٹ ، سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس سے ،متعدد مکان تباہ ہوگئے ،لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا،پاک فوج کی طر ف سے بھرپور جوابی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

،تاہم آخری اطلاعات تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ،بھارتی فوج کے جواب میں پاک فوج کے جوان بھی بھر پور جوابی کارروائی کر رہے،واضح رہے کے گزشتہ 10روز سے آزاد کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران فائرینگ اور گولہ بھاری سے 2افراد جان بحق متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد مکان تباہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :