عالمی بینک رواں سال 1ارب ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری کریگا

اتوار 16 اگست 2015 09:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء)ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان میں سال 2015کے دوران 1ارب ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری کی جائے گی۔ رقم ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں کے علاوہ مالیاتی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔اس ضمن میں ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹر نیشنل فنانس کارپورشن کے کنٹری مینجر ندیم صدیقی نے بتایاکہ پاکستان میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جنہیں توانائی کی قلت یا بینکاری سہولیات میسر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایف سی چین کمپنی تھری گورجز کے ساتھ مل کر لگ بھگ 12کروڑ ڈالر کی لاگت سے ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں میں سرمایا کاری کر چکا ہے جس سے ایک کروڑ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایف سی نے حبیب بینک کو 15کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرنے کے علاوہ بینک میں 75کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری بھی کی ہے تاکہ بینک خواتین کے علاوہ دیہی علاقوں میں چھوٹے قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کر سکے

متعلقہ عنوان :