جنرل(ر) حمید گل کی زندگی کے اہم واقعات و خوبیاں

اتوار 16 اگست 2015 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 اگست۔2015ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل پاک فوج میں قابل احترام نظر سے دیکھے جاتے تھے اور وہ اسلامی سوچ اور فکر رکھنے والے تھے،1988ء میں جنرل حمید گل کو ضیاء الحق نے ڈی جی آئی ایس آئی بنایا تھا، اس سے قبل وہ کور کمانڈر ملتان تھے،ان کی عمر 79 سال تھی،جنرل حمید گل نے 1988میں بے نظیر بھٹو کا راستہ روکنے کیلئے آئی جی آئی بنوائی تھی، جنرل حمید گل 1991ء میں فوج سے ریٹائر ہو گئے تھے، وہ ایک دانشور اور اسلامی سوچ اور فکر رکھنے والے شخص تھے، جنرل حمید گل امریکہ اور بھارت پر کھل کر تنقید کیا کرتے تھے اور کشمیر کے بارے میں بھی واضح موقف رکھتے تھے کہ اسے پاکستان کا حصہ ہونا چاہیے، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل 20نومبر 1936ء کو سرگودھا میں پیدا ہوئے وہ یوسفزئی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے، حمید گل 1987 سے 1989 تک آئی ایس آئی کے سربراہ رہے، انہوں نے 1956ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی، اور 1992ء میں ریٹائر ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کے پرویز مشرف کے ساتھ بھی اچھے تعلقات رہے تاہم ان کی امریکہ کے حوالے سے پالیسیوں کی وجہ سے اختلافات پیدا ہو گئے اور وہ مشرف سے ناراض ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :