یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فوج کی نیزہ پیر سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری و فائرنگ، ایک خاتون شہید، تین افراد شدید زخمی ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

ہفتہ 15 اگست 2015 09:08

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء) یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فوج کی نیزہ پیر سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال گولہ باری، ایک خاتون شہید جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارت اپنے متعصبانہ رویے سے باز نہ آیا اور اپنے مذموم مقاصد کو دوہراتے ہوئے ایک بار پھر سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے مارٹر گولے اور بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کرنی کی رہائشی خاتون شہید اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد مہیا کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بھارتی مارٹر گولوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے ہیں بھارتی گولہ باری سے شہریوں میں شدید خوف ہراس پھیل یا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔