پشاور سکول میں پھولوں کو مسلنے والوں کے کیفر کردارتک پہنچے پر خوشی ہوئی؛وزیر اعظم نواز شریف ، مجرمانہ اور منافقانہ کارروائیوں کا پاکستان سے عنقریب خاتمہ ہوگا اور باہمی تعاون سے ملکی وسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے؛ یوم آزادی کے موقع پر بیان

ہفتہ 15 اگست 2015 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 اگست۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ پشاور کے دہشت گردوں کے کیفرکردار تک پہنچنے پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کے پشاور سکول میں پھولوں کو مسلنے والے کیفر کردارتک پہنچے گئے، مجرمانہ اور منافقانہ کارروائیوں کا پاکستان سے عنقریب خاتمہ ہوگا اور باہمی تعاون سے ملکی وسائل حل کرنے میں کامیاب ہو جائینگے ۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آج کا یوم آزادی پچھلے سال کے یوم آزادی دہشتگردی اور انتہا پسندی سے پاک ہو انہوں نے کہا کہ ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام مشکل فیصلہ تھا لیکن ملک اور عوام کے روشن مستقبل کے لئے یہ مشکل فیصلہ بھی کیا اور تمام سیاسی جماعتوں نے اختلافات کو بھلا کر فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے تعاون کیا پارلیمنٹ سپریم کورٹ اور فوجی عدالتوں نے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پشاور میں تین سو معصوم پھولوں کو شہید کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا مجھے جان کر بہت اطمینان اور دلی سکون ہوا کہ بچوں کو شہید کرنے والے اپنے انجام کو پہنچے انہوں نے کہا کہ مجرموں کو واقعی سزا سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے دہشتگردی کی کمر توڑنے میں فوج کا کردار مثالی ہے مجرمانہ اور منافقانہ کارروائیوں کا پاکستان سے عنقریب خاتمہ ہوجائے گا اور ملک میں امن اور خ وشحالی آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اتحاداور باہمی تعاون سے ملکی ترقی کی رفتار تیز کی جائے۔