جسٹس وجیہہ نے پہلے عمران کو قائد اعظم سے تشبیہ دیر اب یوٹرن لے لیا، ریحام خان ، وجیہہ الدین کو کچھ لوگوں نے گمراہ کیا،ان کے خیالات پر کسی اور نے قبضہ کرلیا ہے اور وہ کسی اور کی ز بان بول رہے ہیں

جمعہ 14 اگست 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پہلے عمران خان کو قائد اعظم سے تشبیہ دی اور اب یوٹرن لے لیا،ان کے خیالات پر کسی اور نے قبضہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف بنائی اور پارٹی کو منظم کیا جس نے ایک سیاسی جماعت بنائی ہے اس سے بڑھ کر نظریاتی کون ہوسکتا ہے،جسٹس ریٹائر وجیہہ الدین نے اپنی رپورٹ میں عمران خان کو قائد اعظم سے نسبت دی اب ان کے خیالات میں یوٹرن آگیا۔انہوں نے کہا کہ وجیہہ الدین کو کچھ لوگوں نے گمراہ کیا،ان کے خیالات پر کسی اور نے قبضہ کرلیا ہے اور وہ کسی اور کی ز بان بول رہے ہیں

متعلقہ عنوان :