پاکستان افغانستان سے ملکر تمام چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تیار ہے،سرتاج عزیز ، پاکستان افغانستان سے مشترکہ مفادکے تمام شعبوں میں تعاون کاخواہاں ہے دونوں ممالک کواعتماد کارشتہ مضبوط کرنیکی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے، افغانستان میں امن واستحکام کی جدوجہد میں کرداراداکرتے ر ہیں گے، افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 14 اگست 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر جاری اعلامیہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے، افغانستان میں امن واستحکام کی جدوجہد میں کرداراداکرتے رہینگے، پاک افغان تعلقات خراب کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے مشترکہ مفادکے تمام شعبوں میں تعاون کاخواہاں ہے دونوں ممالک کواعتماد کارشتہ مضبوط کرنیکی ضرورت ہے اس موقع پر پاک افغان تعلقات افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہادونوں ملک باہمی اعتماد و یقین کے ساتھ آگے بڑھیں پاکستان افغانستان سے مل کر تمام چیلنجزسے نمٹنے کیلیے تیار ہے اس موقع پر افغان وزیر خارجہ نے باہمی اہمیت کے حامل منصوبوں پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے خطہ میں دہشت گردی اورافغانستان میں امن کے لئے مشترکہ کوشش کرنے پر اتفاق کیا دونوں رہنماوں نے سیکورٹی چیلنجزسے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی روکنے کیلیے بھی مشترکہ کاوشوں پراتفاق کیا گیا۔