ملک بھرمیں جشن آزادی پرآتش بازی کاشاندارمظاہرہ کیاگیا،گلی گلی کوچے میں چراغاں کیاگیا،عوام سڑکوں پرنکل آئے ،بھرپورجشن منایاگیا،صدر،وزیراعظم کی طرف سے قوم کوجشن آزادی پرمبارکباد

جمعہ 14 اگست 2015 09:09

لاہور،اسلام آباد،مظفرآباد،کوئٹہ ،کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)ملک بھرمیںآ تش بازی کے شاندارمظاہرہ کے بعد جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کیا گیا ،گلی گلی کوچے میں چراغاں کیاگیا،عوام سڑکوں پرنکل آئے ،بھرپورجشن منایاگیا۔13اگست کی رات کے بعد14اگست کاآغازہواتوملک بھرمیں شاندارآتشبازی کے مظاہرے کئے گئے ۔پی ایف اکیڈمی رسالپورمیں فلائی پاس کاشاندارمظاہرہ کیاگیاجبکہ بلوچستان میں بھی جشن آزادی کی تقریبات منعقدہوئیں ۔

اوریہ سلسلہ رات بھرجاری رہا۔اسلام آبادمیں شکرپڑیاں پرآتشبازی کامظاہرہ کیاگیا۔مینارپاکستان لاہور،بحریہ ٹاوٴن کراچی میں بھی آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے۔14اگست کاآغازہوتے ہی منچلے روڈوں پرنکل آئے اوراپنی خوشی کااظہارکیاملک بھرمیں تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتیں برقی قمقوں سے روشن کی گئیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں بھی جشن آزادی کی تقریبات شروع ،مختلف شہروں میں آتشبازی کاشاندارمظاہرہ کیاگیا،چمن میں تاج روڈپرآتشبازی کاشاندارمظاہرہ کیاگیا شہر پٹاخوں کی آوازوں سے گونج اٹھا شیخوپورہ میں بھی آتشبازی کاشاندارمظاہرہ کیا۔

فیصل آباد میں بھی جشن منایا گیا حیدر آبادمیں بھی مختلف مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا گلیاں بازار سرکار ی عمارتیں آزادی کے پرچموں برقی قمقموں سے سج گئے صدر،وزیراعظم کی جانب سے قوم کویوم آزادی پرمبارکباد پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :