پاکستان اور امریکہ کا دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق،عالمی سلامتی کی نائب وزیر روز گوٹ مولر اور امریکی ایڈوائزر ڈاکٹر پیٹرلیوائے نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات، خطے کی سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے،پیٹرلیوائے،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،امریکہ کے ساتھ علاقائی سلامتی کیلئے تعاون جاری رہے گا،جنرل راحیل

جمعہ 14 اگست 2015 09:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)پاکستان اور امریکہ نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کرلیا ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز عالمی سلامتی کی نائب وزیر روز گوٹ مولر اور امریکی ایڈوائزر ڈاکٹر پیٹرلیوائے نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات ،خطے کی سلامتی اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،پیٹرلیوائے کا کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے،افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے،آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے کلیدی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ہم دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان افغانستان میں ترقی اور استحکام کیلئے کوشاں ہیں،امریکہ کے ساتھ علاقائی سلامتی کیلئے تعاون جاری رہے گا