اسلام آباد،وزیراعظم سے ایران اور افغانستان کے وزرا ء خارجہ کی الگ الگ ملاقاتیں

جمعہ 14 اگست 2015 08:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی الگ الگ ملاقاتیں کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ایران کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی،ملاقات میں وزیردفاع خواجہ محمد آصف،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔بعد ازاں وزیراعظم سے افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی افغانستان میں مفاہمتی عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا