آرمی پبلک سکول،صفورا گوٹھ حملے کے7مجرموں کو سزائے موت ایک کو عمر قید،6دہشتگرد آرمی پبلک سکول،ایک صفورا گوٹھ حملے میں ملوث تھا،فوجی عدالت نے فیصلہ سناد یا،آرمی چیف نے توثیق کردی، مجرموں کو اپیل کا حق حاصل ہوگا،آئی ایس پی آر، سزائے موت پانیوالوں میں علی سبیل،عبدالرحمان،یحییٰ، عبدالسلام تاج محمد اور عتیق الرحمان آرمی پبلک سکول جبکہ محمد فرحان کو صفورا گوٹھ حملے میں ملوث تھا

جمعہ 14 اگست 2015 08:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 اگست۔2015ء)فوجی عدالتوں نے آرمی پبلک سکول اور سانحہ صفورا گوٹھ حملے کے7مجرموں کو سزائے موت جبکہ ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی،آرمی چیف نے سزا کی توثیق کردی،مجرموں کو اپیل کا حق حاصل ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے دہشتگردی میں ملوث 7مجرموں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے،ان مجرموں میں6دہشتگرد آرمی پبلک سکول اورایک سانحہ صفورا گوٹھ حملے میں ملوث تھا جبکہ ایک دہشتگرد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مجرموں کو سزا سے قبل صفائی کا پورا موقع دیا گیا ہے اور انہیں سزاؤں کے خلاف اپیل کرنے کا حق بھی حاصل ہے۔آرمی چیف نے تمام سزاؤں کی توثیق کردی ہے،سزا پانے والے مجرموں میں آرمی پبلک سکول پرحملے کے6ملزمان میں علی سبیل،مولوی عبدالرحمان،یحییٰ، عبدالسلام،تاج محمد اور عتیق الرحمان شامل ہیں جبکہ سانحہ صفورا گوٹھ حملے میں ملوث محمد فرحان کو سزائے موت جبکہ کفایت اللہ عرف قاری کیف عرف علی عرف اعجاز قادری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،سانحہ صفورا گوٹھ حملے میں رینجرز کے3اہلکار شہید اور4زخمی ہوئے تھے