آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، پاکستانی بھی سوار

بدھ 12 اگست 2015 08:40

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء)آسٹریا میں غیرقانونی تارکین وطن سے بھرا کنٹینر پکڑا گیا، پاکستانی بھی سوار تھے۔آسٹریا پولیس کے مطابق ہفتے کو سینکٹ پولٹن کے قریب پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک کنٹینر کو روکا، تلاشی کے دوران کنٹینر سے 86 غیر قانونی تارکین برآمد ہوئے جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اورعراق سے بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹینر میں 16 بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی موجود تھی۔ ریڈ کراس نے تارکین وطن کے لیے پانی اور کھانے کا انتظام کیا اور 6 بے سہارا بچوں کو اپنی حفاظت میں لے لیا جبکہ باقی تمام افراد کو جانے دیا جو جرمنی اور اسکنڈینیویا جا رہے تھے۔