ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کے دورے پر آئیں گے ،وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کریں گے

بدھ 12 اگست 2015 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل جمعرات کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ۔ اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کے دوران وہ وزیر اعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ان ملاقاتوں میں دیگر امور کے علاوہ مغربی ممالک کے ساتھ ایرانی جوہری معاہدے پر اعتماد میں لیں گے جبکہ پاکستانی رہنماؤں سے بھی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا جن میں دونون ملکوں کے درمیان سرحدی سیکیورٹی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا ۔