جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی کے اندر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،14اگست کو پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے‘ ذرائع

بدھ 12 اگست 2015 08:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اگست۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت ختم کئے جانے کے بعد جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی کے اندر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،جسٹس (ر) وجیہہ الدین 14اگست کو لاہور میں اہم پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قیادت کی پالیسیوں سے ناراض رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لایا گیا او رپارٹی کے اندر رہ کر ہی سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا ۔

جسٹس(ر) وجیہہ الدین 14اگست کو لاہور میں منعقدہ اہم پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعلان کریں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی میں ناراض ارکان کو انصاف دلائیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے پارٹی معاملات میڈیا میں لانے پر پارٹی کے مرکزی رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔