نیب اسلام آباد نے پی پی پی کے تین رہنماؤں کے خلاف جاری تحقیقات کو حتمی شکل دے دی ،شکایت کی تصدیق ، انکوائری مکمل ہے ، تفتیش جاری ہے ،رپورٹ

منگل 11 اگست 2015 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو ( نیب) اسلام آباد نے پیپلزپارٹی پنجاب کے تین رہنماؤں کے خلاف جاری تحقیقات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ۔ جس سے ان کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے ۔ جس طرح قاسم ضیاء کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ ان تین پیپلزپارٹی رہنماؤں میں راجہ پرویز اشرف ، فردوس عاشق اعوان اور آصف ہاشمی شامل ہیں ۔

روپوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی افسران نیب ان پیپلزپارٹی رہنماؤں کے خلاف کرپش کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہ اپنی رپورٹس آئندہ چند دنوں میں داخل کروا دیں گے ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چودھری نے ادارے میں نیا میکانزم متعارف کروایا ہے جس کے مطابق حکام اور عہدیدار شکایات کی تصدیق کے لئے دو مہینے لے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چار مہینے انکوائری کے لئے اور چار مہینے تفتیش کے لئے لے سکتے ہیں ۔ جس کے بعد وہ اپنی رپورٹس علاقائی یا ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں جمع کروا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے ہے کہ پہلی شکایت تصدیق اور انکوائری ان تینوں ملزمان کے خلاف مکمل کر لی گئی ہے اور اب تفتیش جاری ہے جو اگلے چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی ۔ اس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ عدالتی پیشی کا ثبوت دیے گا تاکہ ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں پی پی پی رہنماؤں کے خلاف ایکشن (ن) لیگ کے لئے مسائل پیدا کر سکتا ہے تاہم وہ نیب میں مداخلت نہیں کرے گی جو ایک آزاد ادارہ سمجھا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :