پاکستان اوربیلاروس کامختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پراتفاق ،18معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ، پاک بیلاروس تعلقات دونوں ممالک کے مفادمیں ہیں، نواز شریف ،خطے میں رابطے بڑھانے کیلئے پاکستان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ،پاکستان کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں، صدر بیلا روس

منگل 11 اگست 2015 09:00

منسک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اگست۔2015ء)پاکستان اوربیلاروس کامختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پراتفاق کیاہے ،18معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط بھی کئے گئے ،وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاکہ پاک بیلاروس تعلقات دونوں ممالک کے مفادمیں ہیں ،جبکہ بیلاروس کے صدرکاکہناہے کہ خطے میں رابطے بڑھانے کیلئے پاکستان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں ،پاکستان کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں پاکستان اوربیلاروس نے تجارت ،زراعت ،صنعت ،تعلیم اورثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں باہمی تعلقات کے فروغ پراتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان منسک میں وفودکی سطح پربات چیت میں باہمی تعاون کے فروغ کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوربیلاروس کے صدرالیگزینڈرلوکاشینکونے اپنے اپنے وفودکی قیادت کی ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے عالمی اورعلاقائی امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔دہشتگردی اورانتہاء پسندی اورانسدادمنشیات کے خلاف تعاون کومزیدمستحکم کرنے کی خواہش کااظہارکیا۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے کیلئے اقدامات بھی اتفاق کیاگیا۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاکہ بیلاروس کے صدرکے دورہ پاکستان میں طے پانے والے سمجھوتوں سے باہمی تعلقات کے مضبوط بنانے کی ٹھوس بنیادفراہم ہوئی ہے ۔پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے ،وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آبادمیں بہترین جگہ پربیلاروس کاسفارتخانہ تعمیرکیاجائیگا۔

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اوربیلاروس کے صدرلوکاشینکوکے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم میاں نوازشریف اوربیلاروس کے صدرنے ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس بھی کی ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہاکہ پاکستان صنعت وزراعت کے مختلف شعبوں میں بیلاروس کے تجربات سے استفادہ چاہتاہے ،گزشتہ سال سے پاکستان اوربیلاروس کے تعلقات میں مضبوطی آرہی ہے ،روال سال مئی میں بیلاروس کے صدرکادورہ پاکستان نے باہمی تعلقات کوٹھوس بنیادیں فراہم کی ۔

انہوں نے کہاکہ تعلقات دونوں ممالک کے مفادمیں ہیں ،دہشتگردی کے خلاف دونوں ممالک کاموٴقف یکساں ہے ،بیلاروس کے صدرلوکاشینکونے کہاکہ مستقبل میں پاک بیلاروس حکومتوں کی سطح پرتعاون کوفروغ ملے گا۔منشیات اوراسلحے کی سمگلنگ روکنے کیلئے دونوإممالک میں اتفاق ہے ،خطے میں رابطے بڑھانے کے لئے پاکستان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں پاکستان اوربیلاروس کے درمیان 18معاہدوں پرمفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوئے ،ایشیاء کے معیاراوراطلاعات کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے ،پاکستان اوربیلاروس نے اراضات کے شعبے میں تربیت کے معاہدے پردستخط کئے ۔

دونوں ممالک کے درمیان دارالحکومت منسک اوراسلام آبادکوجڑواں شہرقراردینے کامعاہدہ طے پایا۔وزارت جنگلات کے درمیان مفاہمت پربھی اتفاق کیاگیا۔اسلام آبادکی نیشنل یونیورسٹی آف مادآن لیگونچ بیلاروس کی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوئے ۔پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل بیلاروس کی راولپنڈی آف سائنس کے درمیان معاہدہ ہواہے ،بیلاروس کی سرکاری یونیورسٹی اورکاسٹیس انسٹیٹیوٹ کے درمیان بھی معاہدہ طے پایاہے