الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے ،کوئی بھی پاکستانی دشمنوں سے مدد مانگ نہیں سکتا ،خواجہ آصف ،ا نکے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، انہیں اپنے بیانات کا جواب دینا ہوگا،وزیر دفاع

پیر 10 اگست 2015 09:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے پاکستانی ہونے پر شک ہے ،کوئی بھی پاکستانی دشمنوں سے مدد مانگ نہیں سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایم کیو ایم قائد کے حالیہ متنازعہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کا پاکستانی ہونے پر شک ہے کوئی بھی پاکستانی دشمنوں سے مدد نہیں مانگ سکتا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ان کو اپنے بیانات کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو یاد کرنا چاہیے آپریشن ضرب عضب اور کراچی اپریشن سے ملک اور شہریوں کے جان و مال کو تحفظ ملا۔ ہماری پیشہ وارانہ فوج ہے ، اس پر انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی ہے اداروں سے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن دشمنوں سے مدد مانگنا سمجھ سے بالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی اندروی خراب معاملے کا الزام پاکستان پر لگاتا ہے الزام تراشی بھارت کی عادت بن چکی ہے بھارت غلط اور جھوٹ الزامات کا سہارا لیتا ہے۔