افغان صدر کا نوازشریف کو فون ،افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال، افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان مثبت کردار ادا کرے گا،وزیراعظم کی یقین دھانی

پیر 10 اگست 2015 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اگست۔2015ء)افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو فون کیا اور افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نوازشریف کو فون کیا اور ان سے ملکی صورتحال،افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز ،باہمی تعلقات اور خطے میں سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے10منٹ تک گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی اور دہشتگردی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان مثبت کردار ادا کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے