وزیر اعظم کا دورہِ عیسٰی خیل؛دوران خطاب واپڈا کے نمائندے کی سخت سرزنش ، واپڈا سے متعلق شکایات کا جواب عوامی ڈائس پر بلوا کر لیا

اتوار 9 اگست 2015 09:08

عیسٰی خیل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے عیسٰی خیل کے دورے کے موقع پر دوران خطاب واپڈا کے نمائندے کی سخت سرزنش کی اور واپڈا سے متعلق شکایات کا جواب عوامی ڈائس پر بلوا کر لیا ۔ ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے عیسٰی خیل اور میانوالی کا دورہ کیا اس موقع پر وپڈا سے متعلق شکایات پر وزیر اعظم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دوران خطاب واپڈا کو آڑے ہاتھ لے لیا ۔

(جاری ہے)

خطاب کے دوران ہی واپڈا کے نمائندہ کو عوامی ڈائس پر بلا کر قوم کو شکایات سے متعلق جواب دینے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر واپڈا کی طرف سے ایس سی عامل خان نے عوامی ڈائس پر جا کر وزیر اعظم کی موجودگی میں شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ واپڈا نے بہترین سسٹم کے لئے 500 ملین لگائے ہیں مزید بہتری کے لئے جتنے روپے درکار ہوں ے عوام کی سہولت کے لئے خرچ کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :