ملکی تاریخ میں بچوں سے زیادتی کا سب سے بڑا اسکینڈل منظرعام پر آگیا، متعدد افراد گرفتار، قصورویڈیوسکینڈل کے ثبوت سامنے آگئے ،ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ

اتوار 9 اگست 2015 08:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اگست۔2015ء)ملکی تاریخ میں بچوں سے زیادتی کا سب سے بڑا اسکینڈل منظرعام پر آگیا اور پولیس نے قصور سے سیکڑوں بچوں سے بد فعلی میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں گزشتہ 10 سال سے ایک گینگ بچوں سے بدفعلیوں میں سرگرم تھا، گروہ میں 25 سے زائد افراد شامل ہیں اور وہ بچوں سے بدفعلی کے بعد ان کی ویڈیو بنا کر گھر والوں کو نہ صرف بلیک میل کرتے تھے بکہ دھونس دھمکیوں کے ذریعے رقم بھی وصول کرتے تھے۔

ڈی پی او قصور رائے بابر سعید کے مطابق پولیس نے 10 سال سے سرگرم اس گینگ کے خلاف کارروائی کرکے اس کے 7 کارندوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 280 بچوں سے بد فعلی کی 400 ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ تمام ملزمان ایک ہی گاؤں کے رہائشی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرصوبائی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہاہے کہ قصورویڈیوسکینڈل کے ثبوت سامنے آگئے ہیں ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناہے کہ قصورویڈیوسکینڈل کی تحقیقات عوام کے سامنے لائیں گے ،یہ بہت افسوسناک اورشرمناک واقعہ ہے ،ایک گروپ اس سکینڈل کواچھال رہاہے ،ہم اسے دبانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان کاکہناہے کہ ویڈیوسکینڈل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیاجارہاہے ،زیادتی کیس میں سات ملزمان اب تک گرفتارہوچکے ہیں ،گرفتارملزمان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی اربہت جلدعدالتوں میں پیش کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ویڈیوسکینڈل کی ویڈیوڈی پی اواورآرپی اوکے پاس موجودہیں ۔ملوث ملزمان کوعبرتناک سزادی جائے گی ۔ڈی پی اوقصوررائے سعیدکاکہناہے کہ کیس میں متاچرین کی تعداد284ہے یہ واقع2009ء سے شروع ہوا،لیکن کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ مساجدسے اعلان کرئے گئے لکن کوئی ایف آئی آردرج کرنے نہیں آئے ،گاوٴں حسین والامیں گزشتہ سات سال سے ایسے واقعات ہوتے رہے ،گزشتہ سات سال سے ایسے واقعات ہوتے رہے ،کسی نے گزشتہ سات سال سے ایسے واقعات کے خلاف آوازنہیں اٹھائی